وہ تمام لوگ جن کو سابقہ گورنمنٹ نے بغیرکسی تصدیق کے نااہل قراردیاتھا اب ان کو سروے میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔شازیہ مری صاحبہ نےجیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے خوشخبری سنائی ۔
مزیدشازہ مری صاحبہ (چئیرمین برائے تخفیف غربت۔بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام )نے بتلایاکہ سابقہ گورنمنٹ نے پہلے ہی غریب لوگوں کو غربت کی چکی میں بھرپورپیس رکھاتھا مگر یہ بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ انہوں نے صرف اورصرف سافٹ وئیر کے ذریعہ سے فلٹر(کہ کون سے لوگوں کے خاندان نے پاسپورٹ کا حصول کیا،کن لوگوں کے نام پر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں یا کن لوگوں کے نام پر موبائل فون سم رجسٹرڈہیں حالانکہ ان غریب لوگوں کو بعض اوقات دھوکہ میں ڈال کر سمز رجسٹرڈ کی جاتی رہی ہیں اوروہ خود استعمال میں نہیں لارہے تھے جبکہ عمرہ اورحج ادائیگی کے لئے کیاکسی غریب کا حق نہیں ہے جبکہ وہ قرعہ اندازی کے ذریعہ سے بھی جاسکتاہے یہ سراسر ناانصافی کی بات ہے فلٹر لگانے سے کام سے مطمئین نہیں ہوا۔جب کہ اس کی مناسب طریقہ سے تصدیق ہی بہت ضروری ہے ۔اس خیالات کااظہار شازیہ مری نے گزشتہ ہفتے جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔کہ اب سب لوگوں کو جنہیں نااہل کردیا تھاان کا اب حق ہے کہ اپنا شناختی کارڈنمبر لکھ کر 8171 پر بھیج دیں جلد ہی ان کو تصدیقی میسج بھیج دیاجائیگا۔جبکہ تصدیق اور اندراج کے لئے آئندہ ایک پلیٹ فارم تشکیل
دیاجائیگاجس کی جلد ہی تشہیری کی جائیگی۔
اس بات پر ملک میں موجود غریب لوگوں میں جن کو نااہل کیاگیاتھا خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔


Thanks for inconvenience,
Fell free ask to us.