Offenceجرم
جرم سے مراد ایسا ہرفعل ہے جوکسی نافذ الوقت قانون کی روسےقابل
سزا قرارپایاہواوراس میں کوئی ایسا فعل بھی شامل ہے جس کی نسبت کوئی نالش ایکٹ
مداخلت کی جاسکے.
جرم قابل دست اندازی
مقدمہ قابل دست اندازی سے وہ مقدمہ مرادہے جس میں ایک پولیس
افسر ضمیمہ دوئم کےمطابق یاکسی نافذ الوقت قانون کے تحت بلاوارنٹ
گرفتارکرسکتاہے.
جرم نا قابل دست اندازی
مقدمہ نا قابل دست اندازی سے وہ مقدمہ مرادہے جس میں ایک پولیس
افسر بلاوارنٹ گرفتارنہیں کرسکتاہے.
دفعہ 47 ۔47crpcاس مقام کی تلاشی جہاں وہ شخص داخل ہواہوجس کی گرفتاری مقصودہو.
کوئی پولیس افسر جسے اختیار گرفتاری ہوکسی وجہ سے یہ یقین کرے
کہ وہ شخص کہ جس کی گرفتاری مقصودہےوہ کسی مقام میں گھس گیاہےیا اس کے اندرموجودہے
تواس شخص کوجواس مقام میں رہتاہے یا اس کااہتمام رکھتاہےلازم ہے کہ شخص مذکور کی
جو وارنٹ گرفتاری رکھتاہویاپولیس افسرمذکورکی درخواست پراسے مقام مذکور میں
بلامزاحمت جانے دے اور خانہ تلاشی لینے کے لئے اس کو ہر طرح کی معقول سہولت پہنچائے.

Thanks for inconvenience,
Fell free ask to us.