The advantages of Aloe vera ,it is being used from decades as different treatments


The advantages/uses of Aloe vera ,it is being used from decades as different treatments
Aloe vera



ایلوویرا Aloe veraکے پتوں میں پارباسی جیلJell  جو ایلولی ٹیکس بھی کہلاتی  ہے جو 96٪ پانی پر مشتمل ہوتاہے ۔اس Jell  میں(Vitamin) وٹامن, بی ،سی  ،ای اور پروٹین موجودہوتی ہے ۔پروٹین میں 18ضروری  Amino Acidامینوایسڈز ،دیگر نامیاتی اورغیرنامیاتی مرکبات موجودہوتے ہیں ۔اس جیل کو کھایابھی جاتاہے اورلگایابھی جاتاہے ۔

ایلوویرا کے پودے سے قبض کشاادویات تیارکی جاتی ہے  ہیں ۔جلد کے لئے نہایت مفید ہے اس میں انٹی آکسیڈنٹ اورانٹی بیکٹریل Anti Oxidant and Anti bacterial   خصوصیات موجود ہیں ۔ایلوجیل میں پولی فینول ہوتے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو نقصان دہ بیکٹریاکی افزائش کوروکتے ہیں  اور سوزش میں بھی مفید ہے ۔

یادرہے کہ  1959ء میں ریاست ہائے متحدہ میں ایلوویرا کو دواکے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ورلڈہیلتھ آرگنائزیشنWorld Health Organization  نے ایلوویرا سے تیارشدہ ادویات کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے مفید قراردیا ہے ۔ایلوویرا کو کئی قدیم تہذیبوں میں بطور دوا استعمال کیاجاتارہاہے ۔قدیم ہندوستان ،مصر ،یونان ،میکیسکو، چین اور جاپان میں اس کے استعمال کے شواہد موجودہیں ۔

مسوڑھوں کی بیماریوں میں بھی ایلوویرا کا استعمال نہایت مفید ہے ۔یہ دانتوں پر پلگ اوربیکٹیریا بائیو لگنے نہیں دیتا اس لئے اسے ماؤتھ واش بھی شامل کیاجاتاہے ۔یہ منہ میں چھالے نہیں بننے دیتا۔خاص طور پر خواتین کے میک اپ میں بھی استعمال ہورہاہے ؛ایلوویرا جھریوں ،ایکنی داغ دھبوں ،سن برن کو معدوم کرتاہے اس میں قدرتی طور پر موئسچرائزنگ اوراینٹی ای جنگ خصوصیات موجود ہیں جوجلد کو جوان رکھتے ہیں ۔

نیز ایلوویراجیل زخموں کا علاج کرتی ہے جوہونٹوں کے اطراف میں بنتے ہیں ۔یادرہے کہ بارہ سال سے کم عمر لڑکیوں ،بچوں اور حاملہ اور دودھ  پلانے والی خواتین کے لئے ایلوویرا کا استعمال نقصان دہ/ممنوع ہے ۔اسی طرح پیاز ،لہسن سے الرجی رکھنے والوں کو بھی ایلوویرا جیل استعمال نہیں کرنی چاہئے ۔

ہدایات:

          پڑھنے ولوں پر لازم ہے کہ نرسری سے گملے سمیت ایک ایلوویرا کاپودالائیں ،گھر کے لان میں اُگائیں ،اس سے استفادہ کریں ۔ 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !