سردیوں میں استمعال ہونے والی ایسی سبزیات جو آپ کا بجٹ کنٹرول کرسکتی ہیں۔خوش ذائقہ بھی ،پیسہ بھی

 

سردیوں میں استمعال ہونے والی ایسی سبزیات جو آپ کا بجٹ کنٹرول کرسکتی ہیں۔خوش ذائقہ بھی ،پیسہ بھی 


عزیز دوستو! ایک بارپھر مظہرحسین آپ کی خدمت  میں حاضرہے۔ امید ہے کہ سب لوگ خیریت سے ہوں گے ۔آج ہم انڈیا،پاکستان میں جو موسم سرما میں سبزیاں استعمال ہوتی ہیں ان کی چیدہ چیدہ تفصیل بیان کریں گے ۔

دوستو سبزیاں انسانی صحت  کےلئے نہایت مفید ہوتی ہیں ۔انسان اور جانوروں کو تندرست اور توانا رکھتی ہیں ۔ماہانہ اخراجات بھی بچ سکتے ہیں۔ان سبزیوں میں سے ذیل ہیں۔

1.       سرسوں کا ساگ

سرسوں  سرسوں کا ساگ غذائیت سے بھرپور




سرسوں کا ساگ  برصغیر پاک و ہند میں واحد سبزی ہے ۔جس گھر میں بھی پکایاجائے تو سب سے زیادہ تقسیم ہوتاہے۔ اگر کسی ہمسائے کو تقسیم کرنابھی بھول جائے تو اس کے گھر بھی خوشبو جائے وہ لازماً اپنےکسی چھوٹے کو بھیج کر ساگ لینے آجاتاہے۔سرسوں کا ساگ ،گندل کا ساگ ،بندگوبھی کاساگ ،بٹو،بٹواں کا ساگ  انتہائی پرذائقہ ہیں۔

ساگ پکانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ سرسوں جب 35/30 دن کی ہوجائے تو اس کی  کونپلیں نرم نر م توڑ کر   ،گھرلاکر درانتی سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کئے جاتے ہیں ۔پھر اِس کو پانی میں ابالا جاتاہے جب تک مکمل طور پر نرم نہ ہوجائے۔اس کے بعد پانی سے علیحدہ کرکے اس کو یاتو مدھانی میں  ملایاجاتاہے یا جوسر کے بلینڈر سے خوب ملائم  کیاجاتاہے ۔

جب یہ ملائم ہوجائے تو جیساآپ کی مرضی کرے اس کو اُسی طرح کا ذائقہ دار بنائیں ۔اس کو چاہے دیسی گھی سے پکائیں ،آئل سے پکائیں،سادہ کرکے پکائیں ،گوشت میں ملاکر پکائیں یا کسی اور چیز کے ساتھ ملاکر پکاکر کھائیں۔اتنا لذیذ اور خوش ذائقہ سبزی میرے خیال میں پوری دنیا میں آپ کو کہیں نہیں ملے گی ۔میرے خیال سے ہمارے اس خطہ میں سب سے زیادہ روٹی اِسی ساگ سے کھائی جاتی ہے۔

2.      پالک


سرسوں کے ساگ کے بعد میرے خیال میں دوسرے نمبرپر سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی جو برصغیر پاک و ہند(پاکستان اور بھارت/انڈیا  میں ہے۔اس کو بھی پکانے کے مختلف ذرائع ہیں اس کو آلو پالک سے زیادہ تر پکایاجاتاہے۔

دیسی پالک


آلو پالک ان ممالک میں تقریباً 80٪ ہوٹلوں میں لازمان پکائی جاتی ہے۔ آلوپالک کے ساتھ ساتھ ،گوشت پالک ،دال پالک ،میتھی پالک  وغیرہ وغیرہ ۔

3.      شلجم


شلجم بھی سبزیوں میں شمار ہونے والی سبزی ہے اور ٹھنڈی تاثیرشمار ہوتی ہے ۔شلجم کے سالن کا اپنا ہی مزہ ہے ۔

شلجم صحت بھی ،غذائیت بھی


4.      مولی

مولی سلادبھی پسند العباد بھی 
مولی سلادبھی پسند العباد بھی


شلجم کے بعد مولی بھی سبز یات میں سے بہترین غذاہے ۔شلجم اور مولی سلاد کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں ۔پاک و ہند میں ہر تین میں سے  دوہوٹل تو لازماً شلجم اور مولی سلاد کے طور پر استعمال ہی کررہے ہوتے ہیں ۔شلجم اور مولی کےبعد گاجر  بھی سلاد کے طور پر استعمال کی جارہی ہے۔

5.      گاجر

گاجر


گاجر کا حلوہ ،جس کا ہے چارسُو جلوہ۔

گاجر جوکہ زیادہ تر جوس بنانے کےلئے استعمال ہوتی ہے ۔گاجر طاقت اور توانائی فراہم کرتی ہے ۔پاک و ہند میں سبزی کے طور پر بھی پکائی جاتی ہے ۔جب اس کو پکایا جاتاہے تو اپنی طرف سے تیل خارج کرتی ہے جو اس کے ذائقہ کو معیار میں تبدیل کرتاہے۔لیکن گاجر کے سالن کے علاوہ جو گاجر کا حلوہ جسے ہم "گجریلا " کہتے ہیں ۔ کیاہی بات ہے ۔اس کا مزہ سوہن حلوہ سے بھی بہترین ہے ۔گاجر کاحلوہ بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ گاجر کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس کو دیگچی ،کڑھائی میں  دودھ ابال کر گاجر کے ٹکڑے ڈال دیں  ،گری ،دراکھ ،کھیر مکس ڈال کر دودھ کی جب مکمل طور پر ملائی بن جائے تو گجریلاتیارہے۔مزید وڈیوز یوٹیوب پر یا کسی ہمسائے سے دریافت کرسکتے ہیں۔

6.      آلو

آلووہ سبزی ہے جو موسم سرما کے ساتھ ساتھ ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے۔آلو گوبھی ،آلوگاجر ،آلوگوشت ،آلو کا پراٹھا ،آلوانڈھا اور آلو کچالو مشہور پکوان ہیں ۔آلو کے پکورے بھی مشہور ہیں۔ہمارے ہاں تو بچوں کی صحت بنانے کے لئے آلو اُبال کر بھی کھائے جاتے ہیں ۔آلو کی چٹنی بھی بہت بہترین ہوتی ہے۔

7.      سوہانجنا

سوہانجنا سے تیارشدہ ادویاتسوہانجنا جس سے سالن پکایاجاتاہے








سوہانجنا اور کچنال وہ سبزی ہیں ان کو آپ سبزی میں شمار بھی کرسکتے ہیں اورنہیں بھی کیونکہ اس کا درخت ہوتاہے۔یہ وہ ہیں جن کا ریٹ زیادہ ہوتاہے اور خوش ذائقہ ،خوشبودار اوراپنی مثال آپ ہوتے ہیں ۔سوہانجنا ذہنی صلاحیت اور قوت مدافعت بڑھاتاہے ۔یہ تقریباً ان دوممالک کے علاوہ مغربی ممالک میں بھی زیادہ مشہور ہے ۔سوہانجنا کو بھی آلو، گوشت ،مٹر کے ساتھ ملاکر پکایاجاسکتاہے۔ سوہانجنا کے پتوں کی ادویات بھی تیارکی جاتی ہیں ۔سوہانجنا کی پھلیاں  بھی پکائی جاتی ہیں ۔

8.      کچنال یا کرچنال


کرچنال جو ہے آپ اپنی مثال

کرچنال جو ہے آپ اپنی مثال


یہ بھی درخت  ہے اور اس کو سبزی میں بھی شمار کرسکتے ہیں ۔ اس کی دو اقسام ہیں ۔سرخ رنگ ،سفید رنگ ۔ہمارے علاقہ میں سفید رنگ کا کچنال زیادہ مہنگا ہوتاہے ۔کیونکہ منڈی والے کہتے ہیں کہ زیادہ ذائقہ دار ہے ۔یہ بھی سوہانجنا کی طرح منڈی میں ہائی لیول   پر ہوتاہے ۔پاکستان میں خاص طور پر مظفر گڑھ یا ڈیرہ غازیخان میں لوگ جو زمیندارہیں اپنی زمینوں کی سائیڈوں پر پودے لگالیتے ہیں اور سائیڈ بزنس کی طرح اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

آ پ بھی اگر اس طرح کا سائڈ بزنس کرناچاہتے ہیں تو لازماً اقدام اٹھائیں ۔اپنی زمین  کی سائیڈ پر کچنال ،سوہانجنا لگائیں اور منافع کمائیں ۔نیزکچن گارڈننگ کی صورت میں یہ سبزیاں بھی اُگا کر آپ ماہانہ بجٹ کنٹرول کرسکتے ہیں۔حکمت عملی ہی زندگی میں کامیابی دلاتی ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !