پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ،خیال رکھیں ،فرض نبھائیں

 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ،خیال رکھیں ،فرض نبھائیں

مردم شماری درست طریقہ



اس بارٹِک  ٹِک نہیں بلکہ ٹھیک ٹھیک ہوگا۔

السلام علیکم!               عزیزدوستوامیدکرتاہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں ۔آج ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کے بارے میں بتائیں گے ۔ادارہ شماریات تو چاہتے ہیں کہ ڈیٹا/مواد درست طریقہ سے حاصل کریں ۔مگر وقت کم ہونے کی وجہ سے اکثرٹِک ٹک کرکے ہرگھر کے فرد کا ڈیٹا اکثر فرضی طور پر مکمل کرکے بھیج دیاجاتاہے ۔


اس بار دھیان سے اپنا فرض نبھائیں، ڈیٹاآن لائن خود بنائیں ۔اکثرخاندان کسی دوسرے افراد کو اپنی فیملی کا ریکارڈ فراہم کرنے سے کتراتے ہیں اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے اس بار آپ کو خود ایسی سہولت دی ہے کہ آپ کے گھر کا کوئی بھی فرد اپنا اکاؤنٹ بناکر آپ سب کا مواد حکومت کو بتاسکتاہے مگر جب مردم شماری والے آئیں تب آپ نے ایک کوڈ ان کو فراہم کرناہے وہ یہ کوڈ اپنے سافٹ وئیرمیں انٹر کریں گے تو سارا ڈیٹاان کو مل جائیگا ۔اس طرح دونوں کاوقت بھی بچ جائیگا۔ اس کے بعدوہ آپ کے گھر کو جیو ٹیگ کریں گے ۔


اب آپ کو آسان طریقہ سے اکاؤنٹ بنانے اور ڈیٹاانٹرکرنے کا طریقہ سکھاتے ہیں ۔

آج کل الحمدللہ ہرگھر میں سمارٹ فون استعمال ہورہاہے اور کوئی نہ کوئی ہر گھر میں اتنا تو پڑھالکھاہے کہ اردو ،آسان انگریزی سمجھ سکتاہے ۔ سب سے پہلے آپ نے اپنے موبائل فون ،سمارٹ فون کا انٹرنیٹ آن کرناہے۔

1.      اس کے بعدآپ نے ایک ویب سائٹ ادارہ شماریات  https://self.pbs.gov.pk/welcome وزٹ کرنی ہے ۔

2.      اِس کے بعد  اس ویب سائٹ کا مین پیج ظاہر ہوجائیگا۔

3.      آپ نے سب سے پہلے sign upوالے بٹن پر کلک کرناہے۔ اس کے بعدآپ کو رجسٹریشن فارم کھل جائیگا۔ آپ نے سب سے پہلے اپنے موبائل نمبر کی کمپنی سلیکٹ کرنی ہے ۔اس کے بعد اپنا موبائل نمبر درج کریں ۔

4.      کوئی پاس ورڈ بنائیں جو یاد کرنا آسان ہوجائے۔

5.      اپنا مکمل  پتہ لکھیں ۔رہائشی ضلع ،تحصیل کا انتخاب کریں۔

6.      شرائط و ضوابط قبول ہیں کے بٹن پر کلک کریں۔

7.      یہ بات یادرکھیں کہ آپ زبان اردو،انگریزی بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

8.      سائن اپ کے بٹن پر کلک کریں ۔آپ کو OTP موصول ہوگا۔

otp received by pbs


9.      اس پاس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے آپ آن لائن پورٹل استعمال کرسکتےہیں۔

log in screen for online digital census


10.  یہاں یاد رہے کہ یہ آن لائن سہولت صرف اور صرف انفرادی قوت کے لئے ہے مدارس ،سکول کے لئے نہیں ہے۔

11.  آن لائن پورٹل لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو خانہ مردم شماری کا فارم مکمل طور پر فل کرناہوگا۔جس میں آپ کے خاندان کی تمام تر تففصیلات درج ہوں گی ۔

family details entery window


12.     فار م مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک اہم ٹوکن نمبر UTNنمبر موصول ہوگا۔جب بھی کوئی مردم شماری کا نمائندہ آپ کے گھر رائے شماری کے لئے آئے تو آپ انہیں اپنا یوٹی این نمبر فراہم کریں ۔یادرہے کہ آپ اپنی تفصیلات دھیان سے بھریں ۔


13.  یہ منصوبہ بہترین پالیسی سازی ،وقت کی بچت ثابت ہوگا۔

14.  آپ کے تعاون کا بھرپورشکریہ۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !