decision for choosing Life partner

 میں نہیں جانتی کہ میری زندگی میں آنے والا مرد کیسا ہو گا کہ یہ قدرت کا فیصلہ ہو گا، مگر جس حد تک مجھے choose کرنے اور فیصلے کرنے کا اختیار ہو گا تو میں حتی المقدور کوشش کروں گی کہ کم از کم میری اولاد کو ویسا باپ ہر گز نہ مِلے جیسا مجھے ملا تاکہ اُن کی زندگی ویسے برباد نہ ہو جیسے میری ہوئی۔

کہتے ہیں ماں باپ سے بڑھ کے کوئی رشتہ مخلص نہیں ہوتا اور اس سے بڑھ کے بکواس بات مجھ کوئی نہیں لگتی۔

جب ان جیسے رشتے، جن کے خلوص کا ڈھنڈورا پیٹتے دنیا نہیں تھکتی وہ اپنی رنگ رلیوں کے پیچھے اولاد اور خاص طور پہ بیٹی کو اس ظالم معاشرے کے آگے پھینک دیں اُن کو دنیا مالِ غنیمت ہی سمجھ کے ٹریٹ کرتی ہے۔ ایسی صورت میں معاشرے سے کیا گِلہ جنہیں باپ کی صورت بھی اذیت، مصیبت اور عذاب مِلا ہو اُسے دنیا سے کس سکون، عزت  اور خوشی کی توقع ہو سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !