Insects world!

 



اسلام و علیکم ۔
آجکل آپ لوگوں کو یہ سنڈیاں اور تتلیاں لیموں اور مالٹے کے پودوں پر نظر آئنگے۔ ان کا عام نام Citrus butterfly یا Lemon butterfly ہے۔ سائنسی نام Papilio demoleus ہے اور تعلق Papilionidae خاندان اور Order Lepidoptera سے ہے۔ یہ تتلی دنیا کے بہت سے ممالک میں پائی جاتی ہے ۔

مادہ تتلی لیموں کے پتوں پر الگ الگ ایک انڈا دیتی ہے جس سے موسم کے مطابق ایک ہفتے کے اندر بچے نکل آتے ہیں ۔ بچے نکلتے ہی پتوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں ۔ یہ بچے تقریباً 5 مختلف شکل تبدیل کرتے ہیں جو نیچے تصویروں میں دکھائے گئے ہیں ۔ ان کی خوراک لیموں یا مالٹے کے پتے ہوتے ہیں ۔ جب یہ بچے کچھ بڑے ہو جائیں تو جب بھی وہ کوئی خطرہ محسوس کریں تو سینگھ کے شکل جیسی ایک چیز نکال لیتے ہیں  جس کو Osmeterium کہا جاتا ہے ۔ اس سے ایک قسم کی بدبو نکلتی ہے جو ان کے دشمنوں کو بھگا دیتے ہیں ۔ Osmeterium کی تصویر بھی موجود ہے ۔ یہ سنڈیاں پھر سبز pupa میں بدل جاتا ہے جس سے کچھ دنوں بعد تتلی نکل آتی ہے ۔ چونکہ تتلی کچھ کھا نہیں سکتی تو وہ پھولوں کا رس چوستی ہے۔ موسم کے اعتبار سے ان کی ذیادہ سے ذیادہ زندگی 2 مہینے ہوتی ہے ۔ 
تحریر ۔ اعزاز احمد ۔ المعروف The insect boy. The insect whisperer. 
From Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !