ہماری بھی کوئی سُنے۔اقتدارنہ بدلو۔چہرے بھی نہ بدلو بلکہ خیالات بدلوخودکو سنوارو

 

عرض ہے کہ ہمارے جذبات کو آج کل زیادہ مجروح کیاجارہاہے ۔حکومت وقت اپنا اقتداربچانے کی خاطر اپنے علاقائی عہدیداروں اور ووٹر کو کال آؤٹ کررہے ہیں کہ سڑکوں پر آؤ اورہمیں بچاؤ جبکہ اپوزیشن(Opposition)اپنی ساکھ بچانے اوراقتدار حاصل کرنے کی لالچ میں حکومت وقت کی وزیراعظم سے لے کر علاقائی چئیرمین/ناظم تک کی ٹانگیں کھینچنے کی مکمل کوشش میں ہے ۔

          آج کاپاکستان صرف اور صرف اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے ہرکوئی کوشش کررہاہے (ن)لیگ ،پیپلزپارٹی ،جماعت اسلامی ،JUI(F) اوراب جبکہ جہانگیر ترین نے بھی PDMمیں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔

          کچھ دیر پہلے وزیراعظم صاحب عمران خان نے عوام سے لائیو(LIVE) گفتگوکرتے ہوئے اپنے احساسات کو بیان کیا کہ ہمیشہ تاریخ پاکستان میں کسی بھی وزیراعظم کو کامیابی کی طرف گامزن نہ ہونے دیا ۔اپنے ہی دشمن عناصر سے مل کر ترقی کے قدم پر رکاوٹ ڈالتے رہتے ہیں اور اب بھی ایساہی ہورہاہے ۔

          گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ فی الوقت کہناہی غلط ہوگا ۔کیونکہ نہ تو OPPOSITIONاورنہ ہی حکومت وقت ہم عوام کے بارے میں سوچ رہے ہیں اورنہ ہی کبھی سوچاہے ۔That’s Absolutely Right! I thinkاب دیکھیے اگلے دودنوں میں ملک کا کیاحال ہوتاہے غیرملکی خبررساں ادارے اس میں بھر پورفائدہ لے رہے ہیں اورہمارے ملک پاکستان کو کنگال (Distroy)کرنے کی بھرپورکوشش میں ہی ہونگے ۔اللہ جانے کب ہمارے حکمران اپنے اپنے ساتھ ہم عوام کو بھی ساتھ لے چلنے کی کوشش کریں گے اورچلیں گے ۔فی الوقت (سٹاپ)۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !