Aap ko himmat kabhi bhi nahi harni chahye, musalsal mehnat se hi kamyabi ap ke peechy bhaagti hy

 

Ayaz-Ahmad-Treewala
fecebook account

Ayaz Ahmad Treewala

ایاز صاحب جوکہ میرے کلاس فیلو ہیں ۔ہم نے چھٹی کلاس سے دسویں تک ایک ساتھ پڑھاہے ۔وہ اتنے محنتی ہوتے کہ فارغ وقت میں اور صبح سویرے  انہوں نے اپنے موبائل میں اسلامیات کا جو سلیبس ہوتاتھا وہ ڈاؤن لوڈ کررکھاتھا اور اس کو سُنتے تھے ۔ہمارے پوچھنے پر جواب دیتے کہ مظہر اوردیگر کلاس فیلو دیکھ لینا میں پوزیشن ہولڈر بنوں گا۔ہم کہتے تھے کہ پوزیشن آپ کے بس کی بات نہیں ہے ۔ہم غریب لوگ جو اتنا پڑھ لکھ بھی نہیں سکتے اورہمیشہ سرکاری سکولوں کی پڑھائی  حاصل کرتے رہے ہیں ہمیں کس طرح پوزیشن مل سکتی ہے ۔وہ کہتے تھے کہ دیکھ لو میں جب گھر جاتاہوں تو اپنے اباجان کے ساتھ رکشہ ڈرائیوری کرتاہوں اورسکول کے وقت سکول کو وقت دیتاہوں اور رات کو تھک بھی تو جاتاہوں مگر مجھے امید ہے آپ لوگ بھی امیدنہ ہارو۔ہم اس بات پر ہنس پڑتے تھے ۔اور اکثر اوقات ہمارا اس بات پر جھگڑاہوجاتاتھا کہ آپ نے پڑھنے کی اتنی ٹھان لی ہے کہ جب آپ اکیلے ملتے ہیں تو آپ کے موبائل میں اسلامیات کے سلیبس کی آواز آرہی ہوتی ہے ۔

ایاز آپ نے جوکہا وہ آخر کار کردکھایا پھر 2013ء میں ہمارے دسویں جماعت کے جب امتحانات ہوئے تو ہم نے ایک دوسرے کو الوداع کہا کہ زندگی رہی تو پھر کسی چوراہے ،سکول ،کالج ،یونیورسٹی میں ہی ملیں گے مگر جب ستمبر میں ہمارے نتائج سامنے آئے تو ایاز بھائی نے ریجن  ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ میں ٹاپ  پوزیشن حاصل کرکے اس وقت کے وزیراعلٰی شہباز شریف صاحب نے نقد رقم،گولڈ میڈل اینڈ لیپ ٹاپ وصول کیا ۔

ہماری خوشی کی انتہانہ رہی جب انہیں مبارکباد دینے کے لئے گئے تو درد بھری کہانی مزید سامنے آئی ۔انہوں نے بتلایاکہ میرے ابوجان بھی فوت ہوچکے ہیں اورمیں اب خاندان کی کفالت کررہاہوں ۔امی جان بھی اکثر بیمار رہتی ہیں ۔اب میں آگے پڑھائی بھی کرناچاہتاہوں اور پڑھ کر ہی رہوں گا۔

عرصہ بعدہمیں معلوم ہواکہ انہوں نے فی الحال پڑھائی چھوڑ دی ہے وقت نہ ملنے کی وجہ سے کیونکہ اگر سکول ٹائم رکشہ ڈرائیونہ کرتاتو گھر کاخرچہ کہاں سے آتا ۔والدہ کی دوائی کہاں سے لاتے ۔

پھر ہم کچھ عرصہ بعدجب ان سے ملنے گئے تو پتہ چلا کہ وہ پولیس آفیسر بن گئے ہیں ۔یہ سال 2016 کی بات ہے تقریباً ۔یہ سن کر ہمیں بہت خوشی ملی ۔ہم نے ان سے بذریعہ فون رابطہ کیا ۔ایاز بھائی کا پھر وہی فقرہ کہ مظہر آپ کو نہیں کہاتھا کہ پڑھ لکھ کر ہم بڑے افسر بنیں گے اورآگے کی پڑھائی بھی کریں گے ۔جب ان کی ٹریننگ چل رہی تھی تو ان کو مزہ نہ آیاکہ نوکری میں کچھ نہیں رکھاہوا ہے کام کرناہے تو اپنا کرناہے چاہے رکشہ ڈرائیوری بھی کیوں نہ کرنی پڑے ۔ہم نے پھر اس کو ڈانٹا کہ سرکاری نوکری اور وہ بھی پولیس میں ارے پاگل ! خوف کر و ،اوپر سے تمہارے حالات بھی خراب ہیں مگر ہماری ایک نہ سنی پھر سے ہمارا اس بات پر رابطہ ختم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ عرصہ بعدجب ہمیں فیسبک کے میسنجر پر کال آئی کہ مظہر السلام علیکم! میں ایاز بات کررہاہوں آ پ کا کلاس فیلو ۔میں نے ایک آئی ڈی بنائی ہوئی ہے فیسبک پر Ayaz-Ahmad-Treewala اس کو سرچ کرلو اور میری وڈیوز دیکھ لو میں نے ایک مشن بنایاہواہے ملک کو سرسبز و شاداب اور پیسہ سے بھرپور بنانے کا ۔میں نے کہاکہ ایاز بھائی پہلے تو سن کر خوشی ہوئی کہ آپ نے ہمیں اتنے عرصہ بعدیاد کیا کہاں ہوتے ہو،کرتے کیاہو،ہمیں اتنی مدت بعدکیوں یاد کیا ۔۔۔۔۔ہنسی ددنوں طرف سے ،قہقہہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایاز نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے ملک کے موٹی ویشنل سپیکر ز سے جوائننگ کرلی ہے اب میں نے ارننگ سٹارٹ کرلینی ہے ان میں سے سرفہرست ہمارے استاد "ریحان اللہ والا "ہیں انہوں نے ایک ہی نعرہ لگایاہواہے "انٹرنیٹ پر آؤ اور ایک لاکھ ڈالر ماہانہ کماؤ۔" میں نے بھی یہ مشن شروع کیاہواہے آپ  بھی میرے ساتھ آؤ۔میں نے کہاجی !ست بسم اللہ ۔

اب سے ان کے قریب ہوئے تو معلوم ہواکہ انہوں نے جدید دور کے تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معززین سے میل ملاپ کرلیا ہے اور اب وہ واقعی ڈالرز میں کمائی کررہے ہیں ۔الحمدللہ ! ہم نے بھی ان کے نقش قدم پر چل کر کماناشروع کردیاہے اور ایک بلاگ شروع کررکھی ہے جو کہ آپ اس پر ملاحظہ فرماکر پوسٹ پڑھ رہے ہیں ۔شکریہ صدشکریہ ۔

ایاز صاحب آپ ہمارے ہیرو ہیں ۔ایسے کئی ہیروز کم مدت میں آپ ہمارے علاقہ میں بناچکے ہیں جوکہ انٹرنیٹ یوٹیوب ،فیس بک ،بلاگ ،فائیور،اپ ورک ،ورڈ پریس اور دیگر کئی پلیٹ فارمز پر کمائی کررہے ہیں یہ سب آپ کی مرہون منت ہے کہ ایک دیہاتی جو اتنی کم مدت میں اُجاگر ہوکر آن لائن کمارہاہے تو ہم کیوں نہیں ۔ ہاہاہاہاہاہاہاکیونکہ میں نے بھی آپ کی سائیڈ پر متاثرہوکریہ سب کرناشروع کردیا۔ اللہ آپ کو اور آپ کے اساتذہ کو مزید کامیابیاں دیں ۔ آمین۔

Ayaz Ahmad Treewala

see the video when Rehan-Allah-Wala for the first time meet them.


ریحان اللہ والاکی ایاز صاحب سے پہلی دفعہ ملاقات

whenever Ayaz sahib made a mission for Planting 1M trees

ایک ملین درخت لگانے کا منصوبہ جب ایاز نے بنایا


The Time whenever Ayaz travelled from Jampur to Karachi for planting with Rehan Allah wala the  Distance from jampur to karachi is  791K.M which shows the impression towards mission

وہ وقت جب ایاز بھائی نے جام پور سے کراچی کا سفر صرف پودے لگانے کے لئے کیا فاصلہ 800 کلومیٹر تک ہے


Ayaz sahib jo k Abdul Razaq Raja Sahib k tawun se institute jampur main open krny ja rahe hein


آپ بھی بہت تعلیم حاصل کرچکے ہیں تو ملک کی ترقی میں ایک اہم کردار کی کوشش کریں خود بھی سیکھیں اوردوسروں کو بھی سکھائیں ۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !