Pakistan vs SL first test Highlights in Urdu Hindi 2022

 

Pakistan vs SL first test Highlights in Urdu Hindi 2022
PakvsSL 2022


پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلاٹیسٹ کرکٹ ،پہلے ہی روز دونوں ٹیموں کے بیٹسمین لڑکھڑاگئے پہلے ہی روز بولروں نے 13وکٹیں لے لیں۔

سال 2022ء کی سیریز پاکستان بمقابلہ سری لنکا 16جولائی 2022ء کو ٹاس سری لنکا نے  جیتا اورپھر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کی طرف سے شروعات اچھی نہ  رہی ۔

تیسرے ہی اوور میں  کرونارتنے شاہین شاہ  آفریدی کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے ۔جب سری لنکا کا سکور 11تھا۔

دوسری وکٹ 60کے سکور پر پندرہویں ہی اورمیں کوسال مینڈس 21 رنز بناکر یاسرشاہ کی بال پر محمدرضوان وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

تیسری وکٹ اگلے ہی اوور میں اوشادافرنانڈو ،حسن علی کی بال پر محمدرضوان وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

چوتھی وکٹ بھی  زیادہ دیرتک کریز پر نہ ٹھہر سکی اور  21ویں ہی اوور میں انجلیو میتھیوز  ،یاسرشاہ کی بال پر چکماکھاکر نسیم شاہ کھ ہاتھوں کیچ دے بیٹھے ۔

اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم پر پریشر ہائی ہوگیا پچ پر وکٹ کو جمانے کی کوشش کی گئی مگرناکام کیونکہ وکٹ گرنے کا سلسلہ جو جاری ہوچکاتھا ۔

دھیمی رفتار سے سکورنگ کرنے کے بعد  پانچویں وکٹ 30ویں اوور میں دھنانجایا ڈی سلوا جوکہ 14 رنز صرف بناسکے ،شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے ۔چھٹی وکٹ پھر 103 رنز پر نیروشان ڈک والا نے4ہی رنز بنائے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی نے ان کا بھی شکارکرلیا۔

یوں سری لنکا کی آدھی سے زیادہ ٹیم آؤٹ ہوکر پویلین جاچکی تھی  اب بے بسی کے علاوہ کچھ نہ تھا ۔وکٹوں کے بعد وکٹ گرنے لگی تو بالآخر ساری ٹیم 222رنز بناکر 67اوورز میں بناسکی ۔ٹاپ سکورردنیش چندی مل رہے جنہوں نے 76 سکور صرف 115 بال پر بنائے ۔

پہلے ہی روز میں مزید اوورز کھیلنے کی خاطر پاکستان  کی ٹیم بھی آئی اوپنر عبداللہ شفیق،امام الحق نے کریز سنبھالی ۔پاکستان کی طرف سے بھی آغاز اچھانہ رہا اور ساتویں ہی اوور میں  امام الحق  ایل بی ڈبلیوہوکر پویلین لوٹ پڑے

 ۔اس کے بعدعبداللہ شفیق نے بھی روایت توچل میں آیا کی یاددلادی جو پندرھویں اوور میں جے سوریا بولر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیوہوکر پویلین لوٹ پڑے ۔اس کے بعد سینیرز اظہرعلی اور بابراعظم نے کریز سنبھائی جو تقریباً45بالزکھیلنے کے باوجود صرف 4 رنز کی پارٹنر شپ برقرار رکھ سکے اس کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم ہوا۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !