قرآن مجید کی سورتوں کے نام اور ان کا مطلب

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم! امیدکرتاہوں کہ دوستوآ پ سب خیریت سے ہوں گے ۔آج ہم آپ کو دین کے سب سے بڑے درس قرآن کی تھوڑی تعلیم دینے کی کوشش کریں گے ۔الحمدللہ مسلمان ہونے کے ناطے قرآن مجید کی تلاوت تو روزانہ کرتے ہیں ۔مگر کوشش کریں کہ تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کا مطلب سمجھناضروری ہے۔ہمارے ملک پاکستان میں المیہ ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم ہر بچے کو دی جاتی ہے مگر عربی زبان کے ساتھ ساتھ مدارس میں بچوں کو اگر اردوترجمہ بھی سکھایاجائے تو اور ہی بات ہے کافی سارے علماء،مفکر اور سکالر پیداہوسکتے ہیں۔

تبلیغ سب پر فرض ہے۔

قرآن مجید کی سورتوں کے نام اوران کا اردومطلب

جس نے قرآن پر عمل کیا اُس نے ہی فلاح پائی۔

ہماری آپ سب والدین ،بہن اور بھائیوں سے التجاہے قرآن مجید کو سمجھنے اورسمجھانے کی کوشش بھرپورکریں ۔اس آرٹیکل میں ہم آپ کو قرآن مجید کی سورتوں کے نام اور ان کے معنی بتانے کی کوشش کریں گے اس آرٹیکل میں قرآن مجید کی چوتھائی سورتوں کے معانی ہم آپ کو لکھ کردیں گے ۔بقایا بھی انشاءاللہ جلداز جلد  شئیرکردیں گے ۔

قرآنی سورت کا نام

سورت کا اردو معانی

سورہ الفاتحہ

قرآن مجید کی پہلی صورت ،باربارپڑھی جانے والی

سورہ البقرہ

گائے

سورہ ال عمران

عمران کی اولاد

سورہ النساء

عورت،عورتیں

سورہ المائدہ

دسترخوان

سورہ الانعام

جانور،مویشی

سورہ اعراف

بلندیاں

سورہ الانفال

مال غنیمت

سورہ التوبہ،

معافی، توبہ

سورہ یونس

ایک پیغمبرکا نام

سورہ ہود

ایک پیغمبر کانام

سورہ یوسف

ایک پیغمبر کا نام

سورہ رعد

بادل کی گھن ،گرج

سورہ ابراہیم

ایک پیغمبر کانام ،اسماعیل علیہ السلام پیغمبر کا والد،

سورہ الحجر

ایک مقام کا نام

سورہ نحل

شہدکی مکھی

سورہ بنی اسرائیل

یعقوب علیہ السلام کی اولاد

سورہ کہف

غاز،اصحاب کہف

سورہ مریم

حضرت یسوع مسیح، عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ کانام

سورہ طہ

حروف مقطعات کی اقسام /جن کا مطلب اللہ اور اس کا رسول ہی جانتاہے۔

سورہ انبیاء

نبی کی جمع ،اللہ کے پیغمبر

سورہ الحج

زیارت، حج

سورہ مومنون

ایمان والے ،مومن کی جمع

سورہ نور

روشنی،ہدایت

سورہ فرقان

حق وباطل میں امتیاز کرنے والی چیز /

سورہ شعراء

شاعر کی جمع

سورہ نمل

چیونٹی

سورہ قصص

قصے،سچے واقعات جو اللہ نے نبی پاک ﷺ کو بذریعہ وحی بتلائے

سورہ العنکبوت

مکڑی،جوواقعہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت محمدﷺکے ساتھ غاز میں پیش آیا۔اس سے منسلکہ سورت کی وحی آئی۔

سورہ روم

روم ،ملک کا نام ،جگہ /علاقہ کا نام

سور ہ لقمان

ایک صالح بزرگ کا نام

سورہ سجدہ

جھکنا،سجدہ کرنا،اللہ کی بارگاہ میں سربسجود ہونا

سورہ الاحزاب

حزب کا معنی ہے گروہ ،جنگ کے گروہ

سورہ سبا

ایک قوم ،ملکہ سبا ،ایک شہزادی جس کا واقعہ سلیمان   علیہ السلام سے پیش آیا۔

سورہ فاطر

پیداکرنے والا

سورہ یٰسین

رسول کا نام

سورہ صافات

صف،بستہ،ایک ساتھ ہوکے کھڑے ہونا

سورہ ص

حرف مقطعات میں سے ،

سورہ زمر

گروہ درگروہ

سورہ مومن

ایمان والا

سورہ حٰم

حرف مقطعات،

سورہ شوریٰ

صلاح ،مشورہ /صالح و مشورہ

سورہ زخرف

سونا،گولڈ

سورہ دخان

دھواں

سورہ جاثیہ

گھٹنوں کے بل گِرے ہوئے ہونا

سورہ الحقاف

ایک جگہ کا نام

سورہ محمد

نبی آخرالزماں حضرت محمد

سورہ فتح

جیت ، کامیابی

سورہ حجرات

حجرے ،کمرے ،رہائش گاہ

سورہ ق

حرف مقطعات

سورہ ذاریات

گرداُڑانے والی ہوا۔

سورہ طُور

ایک پہاڑکانام،شوق عشق موسٰی کو لےگیاکوہ طور پر

سورہ نجم

ستارہ

سورہ قمر

چاند

سورہ رحمٰن

بہت زیادہ رحم کرنے والا ،اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ ،اللہ عزوجل

سورہ واقعہ

قیامت ،آخری گھڑی، بعدمیں آنے والی زندگی

سورہ حدید

لوہا،آئرن

سورہ مجادلہ

بحث،تکرار،ڈائیلاگ،جھگڑا،تکرار


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Got it!) days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !