my octuber journey vlog
السلام علیکم! امید ہے کہ سب
لوگ خیریت سے ہوں گے ۔سب لوگ اپنی اپنی زندگی میں بے بہامصروف ہیں ۔کسی کے پاس
کوئی بھی کام نہیں ہے پھر بھی وہ مصروف ہے کس طرح (کسی نے ٹیلی ویژن
سےلگاؤکیاہواہے،کسی نے موبائل فون سے اور کسی نے کسی نہ کسی کھیل سے )یہ تمام
اجزاء ان کو مصروف رکھتی ہیں ۔زندگی کی بنیادی ضروریات تو مصروفیات کا حصہ ہیں ہی
مگر ان کے علاوہ دیگر ضروریات/مصروفیات بھی ہوں تو ان کے ساتھ ساتھ زندگی کا سفر
بہترین جاتاہے۔
جی ہاں
دوستو!آج میں نے سوچاکہ میں بذات خود اپنی زندگی کی روزمرہ کی مصروفیات/فرائض کے
علاوہ کی مصروفیات آپ کے ساتھ بانٹوں/شئیرکروں ۔روزانہ کی مصروفیات کے علاوہ
جوکام میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ اکتوبر
کے ماہ میں کئے وہ ذیل ہیں ۔
1. پروانہ /حشرات ،Insects Living style اور ان کی تخلیقات برائے تحفظ:
دیہاتی
زندگی کا مزہ ہی اور ہے کبھی آپ لوگوں نے اندازہ لگایاہے ؟جی ہاں ان حشرات کی دنیا
میں بھی حیرت نظر آئی جو اس ماہ کی
مہربانی ہم نے گندم کی بجائی/کاشت شروع کرنی تھی جب زمین بنانے کے لئے گئے تو ایک
حیرت کدہ ٹڈا دیکھا جو اپنے آپ کو محفوظ
کرنے کے لئے اپنے آگے والے پاؤں سے زمین
کھودتااور پیچھے والے پاؤں سے مٹی کو دور پھینکتایوں ایک ہی تیر سے دوشکار کا فقرہ
یاد آیا ویڈیو میں نے بنائی ہے اس کو یوٹیوب
پر شئیر کریں گے مگر یہاں پر صرف تصویر ٹڈا دے رہاہوں ۔
دوسرا جب ڈیوٹی پر صبح صبح پہنچا تو ایک
تنکا اٹھانے لگا جیسے ہی ہاتھ قریب پہنچایا وہ حرکت میں آگیا میں حیران ہوکر ڈر
گیا ۔بعدمیں توجہ کر کے دیکھی تو جسے ہم "بی بی سائنڑکا گھوڑا کہتے ہیں ،ننھا سا ،پیارا سا ٹڈا جو سبز رنگ کا ہے بالکل
تنکے جیسا تھا خوبصور ت جتنی بھی تعریف کروں کم ہے ۔یہاں بھی کمال قدرت عیاں ہے ،اس
کو محفوظ رکھنے کے لئے اُسی کے ہی ماحول میں ڈھال دینا ۔
1. لڑکو چڑیا/ چڑیا جو نرالے انداز سے گھر بناتی ہے۔
بچپن میں جب ہم پرائمری سکول پڑھنے جاتے تھے تو اکثر و
بیشتر راستہ میں ایک کیکر موجودتھا جہاں پر چڑیائیں گھونسلا جو کہ لٹکا ہواہوتاتھا
بناکر رہتی تھیں ہم اس کو حیرت سے دیکھ کر چلے جاتے تھے ۔ہمار ا بچپن تھا زیادہ
سوچ نہیں تھی ،شعورکم تھا ۔جب بڑے ہوئے تو خیال آیاکہ گھونسلا بنانا بھی تو مشکل
سے مشکل کام ہے یہ جنہیں ہم مادری زبان میں "لڑکوچڑی"(Larrko Chirri) کہتے ہیں اس کا گھونسلا بناہوا باریک بینی سے ضرور دیکھیں گے
۔قسمت کی بات ہے یہ معجزہ بھی ہمیں /مجھے اس ماہ اکتوبر میں نصیب ہوا ۔جب اپنے
ماموں جان کے رقبہ میں کھجور پر شہد کی مکھی کے چھتا سے مٹھاس اتارنے کے لئے ماموں
جان کھجور کے اوپر چڑھے تو لڑکو چڑیاؤں کے بے بہاگھونسلاجات موجود تھے ۔میں نے
ماموں سے سوال کیاکہ ان کی محنت توآج دیکھ کرہی رہیں گے ۔کیوں کے ان کی رہائش یہاں
سے ہجرت کرچکی تھی ۔گھونسلاجات کئی دنوں سے خالی نظر آرہے تھے ۔یہ بات ماموں جان
نے بتلائی کہ میں روزانہ شہد دیکھنے آتاہوں یہ چڑیائیں موجود ہی نہ ہیں تو آپ کی
بات مان لیتاہوں ۔جس پر انہوں نے دو/تین گھونسلاجات اتارپھینکے ۔ہم نے غور سے
معائنہ/ملاحظہ کیا ۔اس میں بھی اہل علم والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔کتنی محنت سے
تنکا تنکا چن چن کر بنایاہوگاگھونسلا،اللہ نے بھی دیا ہوگا ان کے تجربہ اورمحنت کا
صِلہ ۔تصاویر اپ لوڈ کی ہیں آپ بھی ملاحظہ کریں۔
1. شہدکی مکھی /شہد کا چھتا
خالص
دیسی شہد کی مکھی زندگی میں پہلی بار اتنی مقدار میں دیکھی جوکہ میرے ماموں کے گھر
میں موجود کیکر اورزمین/رقبہ میں موجود کھجور پر بیٹھی تھی ۔(کھجور سے ایک اور بات
یاد آئی جو اگلے ٹاپک /مضمون میں بیان ہوگی)۔شہدجوکہ دنیا میں مثال مشہور ہے
کہ" دنیا کے ساری مٹھاس/میٹھا زہر ہے ماسوائے شہد کے "۔ہم نے جی بھر کے
شہد پیا/کھایا۔شہد کی دو اقسام ہیں ایک بڑے والی شہد اور دوسری شہد چھوٹی ۔
شہد
کو اتارنا سب سے بڑامشکل کام ہے کیوں کہ وہ اپنے چھتے/مسکن کو بچانے کی خاطر دفاع کرتی ہے اور ہم اس سے
نعمت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس کشمکش میں وہ ہمیں ڈس /کاٹ بھی لیتی ہے ۔جس
سے سوجن ہوجاتی ہے ۔سوجن سے علاقہ کے لوگ بھی ہنستے ہیں کہ بھائی موٹاہونا شروع
ہوگیاہےاور آخر میں نتیجہ نکال کر سوال کرتے ہیں کہ گھر میں شہد رکھی ہوئی ہوگی
اگر موجود ہے تو ہمارے ساتھ بھی بانٹیں ثواب ہوگا ۔حشر /نتیجہ بھی دیکھ رہے ہوتے
ہیں اور ہمارے خیال میں کیا ہوگا آپ ہی بہتر جانتے ہیں ۔
1. مچھلی کاشکار
مدت
سے جس کی چاہ ہو۔اس مقصد کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا شروع کردیں تو آپ بھی اس مقصد
/چاہت کو پاہی لیتے ہیں ۔ہرسال میں اپنے دوستوں سے سنتاتھا کہ مچھلی کھاؤ جان
بناؤ۔میں کہتاتھا کہ مچھلی میں کوئی خاص بات ہے کیا۔ویسے ہم تو اکثر بڑا گوشت
،مرغی/برائلر /دال سبزی کھاہی لیتے ہیں ۔جواب ملتاارے پاگل ان سب سے بہتر مچھلی ہے
،مچھلی۔۔۔۔
جی
تو اس ماہ میں مجھے اتفاق ہوا کہ اپنے ان مچھلی دوست،دوستوں کے ساتھ مچھلی کا شکارکرنا نصیب ہوا۔پہلے روز اپنے پیٹ کے لئے
مچھلی مِلی ۔جب گھر واپس آکر پکائی تو
عمدہ مزہ /لذیز تھی ۔بہت لطف ملا ۔دوستوں کو اگلے روز میں نے خود بُلاکر کہاکہ
مچھلی کے شکار پر پھر کب چلناہے ۔وہ ایک دوسرے کو دیکھتے رہے کہ ہم سے زیادہ اب
تمہیں جلدی ہوگئی ہے ۔میں نے کہاکہ ہاں کیوں کہ آپ لوگ سچ ہی کہتے تھے کہ اس کا
مزہ ایک بار چکھوتو باربارطلب ہوگی۔جی ہاں! سردیوں کے موسم میں خشک میوہ جات کے
ساتھ ساتھ مچھلی بھی کھانا نہایت مفید ہے ۔آپ بھی کھایاکریں۔
جب
مچھلی کا شکار کرچکے تو گھر واپس آکر مچھلی کو صاف کررہے تھے جب اس کا پیٹ صاف
کیاتو اس میں سے غبارہ نما کوئی چیز عیاں /برآمدہوئی۔میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ
اس نے غبارہ کھالیاہوگاکیا؟ہاہاہاہاہا۔وہ پھر ہنس پڑا اورکہاکہ "پڑھ لکھ تے
پاگل تھی گیو۔اساں تاں توہاڈے کِنے وی ذرہ سیانڑیں ہیں ۔چبل آ ایہا تے پوکھنڑیں اے
،جیہڑی مچھی کوں ترنڑ اچ مدد ڈیندی اے
"۔یہاں پر پھر مجھے اللہ کا قرآن یاد آگیاکہ عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
۔میں نے اپنے ذہن کو جھنجھوڑا ۔
1. اخروٹ کی خریداری
ماہ
اکتوبر میں تنخواہ وصول کرنے کے بعدگھر کے راشن پانی کی خریداری پر گئے تو ٹریفک
چوک پر ایک بلوچ بھائی سے ملاقات ہوئی جو خشک میوہ جات فروخت کررہاتھا ۔ہم نے ان
سے اخروٹ خرید لئے کہ ان کا سردیوں کے
شروع میں ہی لطف اٹھا ہی لیتے ہیں ۔دھیرے دھیرے کر کے اخروٹ توڑتے رہے
۔ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا!!!!!!!!!!!!!!!!! اول تو ہمیں اخروٹ توڑنے ہی نہیں آتے
تھے ۔پہلے پہل تو اخروٹ توڑتے وقت ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے تھے مگر جب وہ کہتے ہیں کہ ویسے کہنا ہی نہیں چاہیے "قید ای
مُک گئی اے تے جیل دی دال وی پسند آگئی"۔ہم نے اخروٹ توڑنا ہی سیکھ لئے اور
اخروٹ ختم ہونے کو بھی آگئے ۔جی توتصویر ملاحظہ فرمالیں باقی آپ سمجھ لیں گے ۔قدرت
نے ہر عقل والے انسا ن کے لئے دنیا کی ہر
چیز میں نشانی رکھی ہے ۔اللہ کا قران فرماتاہے کہ "تو تم اپنے رب کی کون کون
سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے "ایک اورجگہ پر ارشاد ہے "اہل علم!/عقل! والوں کے
لئے نشانیاں ہیں"۔
1.
Stock exchange Trading 💹 ,
کئی
سالوں سے میں انٹرنیٹ پر کمانے کی کوشش کررہاتھا ۔مگر بے بہامحنت کے باوجود منزل
تک پہنچ پانے کے باوجود بھی اپنی کوششوں سے پانی پھیرلیتاتھا ۔وجہ جاننا چاہیں گے
کیوں ؟جی ہاں کیوں؟ ہاں دوستو! وجہ یہ ہے کہ
انٹرنیٹ کی سست روی ، عدم دستیابی بہترین نیٹ ورکس،عرض ہے کہ میراتعلق ایک
پسماندہ علاقہ سے ہے ۔جب بھی ہم اپنے مسکن پر موجود ہوتے ہیں تو انٹرنیٹ تو
انٹرنیٹ رہامگر سادہ پری پیڈ نیٹ ورک کال ، میسج/پیغام کے لئے موجود ہی نہیں
ہوتا۔اس وجہ سے جب سکول ،کالج یا اپنی جاب /نوکری پر موجودہوتے ہیں تو کچھ وقت
ضرور نکا ل کر کچھ نہ کچھ کرہی لیتے تھے
اور آخر کار منزل تک تو پہنچ پاتے مگر خوابوں کی تعبیر پھر بھی ادھوری رہتی تھی
۔وجہ عناد سابقہ مسائل ہیں۔
جی تو اب آتے ہیں اصل مقصد
کی جانب جب ہم گیارہویں کلاس میں تھے تو ہمارے پروفیسر جوکمپیوٹر پڑھاتے تھے
وہ باربار اصرار /اس بات پر زور دیتے تھے کہ انٹرنیٹ پر کمانا بہت ہی آسان ہے اب
سے کام شروع کردو ورنہ میری یہ بات پلے باندھ لو/ہرصورت یادرکھو کہ آنے والے وقت
میں پچھتاؤگے ۔یہ سال 2013ء کی بات ہے اور اب 2022ء ہے ۔ہاں اُس وقت سر یہ کہتے
تھے کہ اپنی کوئی نہ کوئی ویب سائٹ بنالو،بانڈز خریدلویا سٹاک ایکسچینج Stock exchange میں شئیر خرید لو(چاہے شارٹ ٹرم ،لانگ ٹرم) ہوں ۔ہم
کہتےتھے کہ استاد جی کیابات کرتے ہیں ہم دیہاتی لوگ ایسے کیسے کرسکتے ہیں ۔وہ ہمیں
جواب دیتے تھے کہ ٹیکنالوجی /21ویں صدی کا دور ہے ۔ہر بندہ دنیاکے کسی بھی کونے
میں جہاں پر موجود ہے وہ ایک دوسرے کے قریب ہی ہے ماسوائے میاں بیوی کے ۔اسوقت تو
سٹوڈنٹ لائف تھی اور جیب خرچ بھی بہت کم ملتی تھی ہم نے کچھ نہ کیا ۔عرصہ گزرتاگیا
اور ہماری تعلیم پوری ہوتی رہی اور ساتھ ساتھ ہمیں استاد/پروفیسر کی بات ذہن میں
جو سوار تھی اکثر و بیشتریادرہتی تھی کہ یہ کام کرکے ہی دکھائیں گے ۔
آخرکار میں نے اکتوبر کے اِسی مہینہ میں
سٹاک ایکسچینج جوکہ P.S.X,
PSX( Pakistan Stock exchange) کے نام سے
مشہور ہے ۔ویسے تو لوگ Forex
Trading میں دلچسپی لے رہے
ہیں میرے مسائل تو انٹرنیٹ کی دستیابی نہ ہونا ہے اسی وجہ سے نہ جاسکا مگر PSX نے پروفیسر
صاحب کی بات /ہمارے خوابوں کی تعبیر پوری کردی جس میں ٹریڈنگ (Buying/Selling Shares) شروع کردی اور ملکی وسائل/حالات خراب ہونے
کے باوجود بھی بہترین پوزیشن رہی ۔اور روزانہ کی بنیاد پر بہترین منافع کمارہاہوں
۔
1.
امیزون افلیٹ Amazon Affiliate Marketing
ای کامرس /آن لائن ورک /شاپی فائی ،انٹرنیٹ پر
کمانا اب کے دور میں اتناآسان نہیں رہاہے لیکن اگرکوئی اس کو مناسب وقت دے ۔محنت سے کام کرے ۔مکمل آگاہی
سے کام لے تو کامیابی قدم چومتی ہے ۔جی
ہاں ! ہر کام میں محنت اور قسمت کا بڑا کردار ہوتاہے ۔اسی طرح میں نے سال کے
اختتام ہونے والے ماہ کے متعلق سوچاکہ کیوں نہ Affiliate مارکیٹنگ
سٹارٹ کرلوں ۔ایفی لیئٹ Affiliate
Marketing سے مراد ہے کہ کسی
دکاندار کی چیز آن لائن /آف لائن فروخت کرنا اور اس کے بدلہ میں ہمیں کچھ Percentحصہ
ملنا ہے۔مختلف قسم کی انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس مختلف قسم کے منافع کی شرح فراہم
کرتے ہیں جیسے Amazon
Affiliate Marketing, Daraz Affiliate Marketing, Alibaba Afiiliate Marketing,
Ali express marketing یہ ویب سائٹس
خدمات فراہم کرتی ہیں ۔میں نے Daraz
11.11 اور Amazon ویب
پر Black Friday،Christmas event ، Good Friday in
April, Baisaakhi, Diwali happy کے مواقع
،تہوارکو مدنظر رکھتے ہوئے Affiliate
marketingشروع کردی۔منافع کی
شرح بہترین جارہی ہے۔اگر آپ بھی یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو جلدی کریں ۔
see also Picture of the day































Thanks for inconvenience,
Fell free ask to us.